صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1869
«إن الله تعالى يبتلي العبد فيما أعطاه فإن رضي بما قسم الله له بورك له فيه ووسعه وإن لم يرض لم يبارك له ولم يزد على ما كتب له»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ بندے کو جو کچھ عطا فرماتا ہے اس میں اسے آزماتا ہے، پس اگر وہ اللہ کی تقسیم پر راضی ہو جائے تو اس کے لیے اس میں برکت دی جاتی ہے اور وسعت پیدا کر دی جاتی ہے، اور اگر وہ راضی نہ ہو تو اس کے لیے اس میں برکت نہیں دی جاتی اور اس کے مقدر سے زیادہ اسے کچھ نہیں ملتا۔“