صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1853
"إن الله تعالى لا يظلم المؤمن حسنة يعطى عليها في الدنيا ويثاب عليها في الآخرة وأما الكافر فيطعم بحسناته في الدنيا حتى إذا أفضى إلى الآخرة لم تكن له حسنة يعطى بها خيرا"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ کسی مومن پر ایک نیکی کا بھی ظلم نہیں کرتا، اسے اس نیکی کا بدلہ دنیا میں بھی دیا جاتا ہے اور آخرت میں بھی اس پر ثواب دیا جائے گا۔ بہرحال کافر، تو اسے اس کی نیکیوں کے بدلے دنیا ہی میں کھلا دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ آخرت میں پہنچے گا تو اس کے پاس کوئی ایسی نیکی نہیں ہوگی جس کے بدلے اسے کوئی بھلائی دی جائے۔“