حدیث نمبر: 1841
«إن الله وملائكته يصلون على الصف المقدم والمؤذن يغفر له مد صوته ويصدقه من سمعه من رطب ويابس وله مثل أجر من صلى معه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اگلی صف والوں پر رحمت نازل فرماتے ہیں، اور مؤذن کی آواز جہاں تک پہنچتی ہے (اس کی برکت سے) اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے، اور جو بھی خشک و تر چیز اس کی آواز سنتی ہے وہ اس کی تصدیق کرتی ہے، اور اس (مؤذن) کے لیے ان تمام لوگوں کے اجر کے برابر ثواب ہے جو اس کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1841
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ن الضياء] عن البراء. صحيح الترغيب ٢٣٠.