صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1837
«إن الله تعالى وكل بالرحم ملكا يقول: أي رب نطفة أي رب علقة أي رب مضغة فإذا أراد الله أن يقضي خلقها قال: أي رب شقي أم سعيد؟ ذكر أو أنثى؟ فما الرزق؟ فما الأجل؟ فيكتب كذلك في بطن أمه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے رحمِ مادر پر ایک فرشتہ مقرر کیا ہوا ہے، جو کہتا ہے: اے میرے رب! (اب) یہ نطفہ ہے۔ اے میرے رب! (اب) یہ خون کا لوتھڑا ہے۔ اے میرے رب! (اب) یہ گوشت کی بوٹی ہے۔ پھر جب اللہ تعالیٰ اس کی پیدائش کا فیصلہ فرمانا چاہتا ہے تو فرشتہ پوچھتا ہے: اے میرے رب! یہ بدبخت ہوگا یا نیک بخت؟ لڑکا ہوگا یا لڑکی؟ اس کا رزق کتنا ہوگا؟ اور اس کی مدتِ حیات کیا ہوگی؟ چنانچہ یہ سب کچھ اس کی ماں کے پیٹ ہی میں لکھ دیا جاتا ہے۔“