صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1794
«إن الله قسم لكل وارث نصيبه من الميراث ولا تجوز لوارث وصية الولد للفراش وللعاهر الحجر ومن ادعى إلى غير أبيه أو تولى غير مواليه رغبة عنهم فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين ولا يقبل الله منه صرفا ولا عدلا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے ہر وارث کے لیے وراثت میں اس کا حصہ مقرر کر دیا ہے، لہٰذا کسی وارث کے لیے وصیت کرنا جائز نہیں۔ بچہ بستر والے (شوہر) کا ہے اور زنا کار کے لیے پتھر (محرومی) ہے، اور جس شخص نے جان بوجھ کر اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف منسوب ہونے کا دعویٰ کیا، یا کسی آزاد کردہ غلام نے اپنے آقاؤں سے منہ موڑ کر کسی اور کی طرف نسبت کی، تو اس پر اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے، اور اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کا کوئی فرض یا نفل عمل قبول نہیں فرمائے گا۔“