صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1787
"إن الله قد أذهب عنكم عبية الجاهلية وفخرها
بالآباء مؤمن تقي وفاجر شقي أنتم بنو آدم وآدم من تراب ليدعن رجال فخرهم بأقوام إنما هم فحم من فحم جهنم أو ليكونن أهون على الله من الجعلان التي تدفع بأنفها النتن"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تم سے جاہلیت کا تکبر اور باپ دادا پر فخر کرنا دور کر دیا ہے۔ اب انسانوں کی صرف دو قسمیں ہیں: ایک پرہیزگار مومن اور دوسرا بدبخت گناہ گار۔ تم سب آدم کی اولاد ہو اور آدم مٹی سے پیدا کیے گئے تھے۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ ان قوموں (آباء و اجداد) پر فخر کرنا چھوڑ دیں جو جہنم کے کوئلوں میں سے کوئلہ بن چکے ہیں، ورنہ وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس گبریلے کیڑے سے بھی زیادہ ذلیل و خوار ہوں گے جو اپنی ناک سے گندگی دھکیلتا ہے۔“