صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«أحب الناس إلى الله أنفعهم, وأحب الأعمال إلى الله عز وجل سرور تدخله على مسلم أو تكشف عنه كربة أو تقضي عنه دينا أو تطرد عنه جوعا, ولأن أمشي مع أخي المسلم في حاجة أحب إلي من أن أعتكف في المسجد شهرا, ومن كف غضبه ستر الله عورته, ومن كظم غيظا ولو شاء أن يمضيه أمضاه ملأ الله قلبه رضا يوم القيامة, ومن مشى مع أخيه المسلم في حاجته حتى يثبتها له أثبت الله تعالى قدمه يوم تزل الأقدام, وإن سوء الخلق ليفسد العمل كما يفسد الخل العسل»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ کے نزدیک لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب وہ ہے جو لوگوں کے لیے سب سے زیادہ نفع بخش ہو، اور اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل وہ خوشی ہے جو تم کسی مسلمان کے دل میں داخل کرو، یا اس کی کوئی تکلیف دور کرو، یا اس کا قرض ادا کرو، یا اس کی بھوک مٹاؤ۔ اور یہ کہ میں اپنے مسلمان بھائی کی کسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اس کے ساتھ چلوں، یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں اس مسجد میں ایک مہینے کا اعتکاف کروں۔ اور جس نے اپنے غصے کو روکا، اللہ اس کے عیبوں پر پردہ ڈالے گا، اور جس نے اپنے غیظ و غضب کو پی لیا حالانکہ اگر وہ اسے نافذ کرنا چاہتا تو کر سکتا تھا، تو اللہ قیامت کے دن اس کے دل کو رضا و خوشنودی سے بھر دے گا۔ اور جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی حاجت روائی کے لیے اس کے ساتھ چلا یہاں تک کہ اسے اس کے لیے ثابت کر دیا، تو اللہ تعالیٰ اس کے قدموں کو اس دن ثابت رکھے گا جس دن قدم ڈگمگا جائیں گے۔ اور یقیناً بداخلاقی عمل کو اسی طرح خراب کر دیتی ہے جیسے سرکہ شہد کو خراب کر دیتا ہے۔“