صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1749
«إن الله تعالى حرم عليكم: عقوق الأمهات ووأد البنات ومنعا وهات وكره لكم: قيل وقال وكثرة السؤال وإضاعة المال»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر ماؤں کی نافرمانی کرنا، بیٹیوں کو زندہ درگور کرنا، (حقوق کی ادائیگی سے) روکنا اور (ناحق) مانگنے کو حرام قرار دیا ہے۔ اور تمہارے لیے قیل و قال (یعنی فضول باتوں)، کثرتِ سوال اور مال ضائع کرنے کو ناپسند فرمایا ہے۔“