صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1739M
[إن الله جعل هذه الأهلة مواقيت فإذا رأيتموه فصوموا وإذا رأيتموه فأفطروا فإن غم عليكم فعدوا ثلاثين]ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ نے ان چاندوں کو اوقات کا تعین کرنے کا ذریعہ بنایا ہے، پس جب تم اسے دیکھو تو روزہ رکھو، اور جب تم اسے دیکھو تو روزہ چھوڑ دو، اور اگر تم پر بادل چھا جائیں تو تیس دن پورے کر لو۔“