صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1727
«إن الله أوحى إلي: أنه من سلك مسلكا في طلب العلم سهلت له طريق الجنة ومن سلبت كريمتيه أثبته عليهما الجنة وفضل في علم خير من فضل في عبادة وملاك الدين الورع»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی فرمائی ہے کہ جو شخص علم کی تلاش میں کسی راستے پر چلتا ہے، تو میں اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہوں، اور جس کی میں دو پیاری چیزیں (یعنی آنکھیں) چھین لوں تو میں ان کے بدلے اس کے لیے جنت واجب کر دیتا ہوں، اور علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بہتر ہے، اور دین کی بنیاد پرہیزگاری ہے۔“