حدیث نمبر: 1706
«إن الله إذا أحب قوما ابتلاهم فمن صبر فله الصبر ومن جزع فله الجزع»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم سے محبت کرتا ہے تو انہیں آزمائش میں مبتلا کر دیتا ہے، پس جس نے (ان آزمائشوں پر) صبر کیا اس کے لیے صبر کا (بہترین اجر) ہے، اور جس نے بے صبری دکھائی اس کے لیے بے صبری کا (وبال) ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1706
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم] عن محمود بن لبيد. الصحيحة ١٤٦.