صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
"إن الشيطان قعد لابن آدم بأطرقه فقعد له بطريق الإسلام فقال: تسلم وتذر دينك ودين آبائك وآباء آبائك؟ فعصاه فأسلم ثم قعد له بطريق الهجرة فقال: تهاجر وتدع أرضك وسماءك وإنما مثل المهاجر كمثل الفرس في الطول! فعصاه فهاجر ثم قعد
له بطريق الجهاد فقال: تجاهد فهو جهد النفس والمال فتقاتل فتقتل فتنكح المرأة ويقسم المال؟ فعصاه فجاهد فمن فعل ذلك كان حقا على الله أن يدخله الجنة ومن قتل كان حقا على الله أن يدخله الجنة وإن غرق كان حقا على الله أن يدخله الجنة وإن وقصته دابته كان حقا على الله أن يدخله الجنة"(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ شیطان ابن آدم کو گمراہ کرنے کے لیے اس کے راستوں میں بیٹھ گیا۔ پس وہ اس کے اسلام لانے کے راستے میں بیٹھا اور کہا: کیا تم اسلام قبول کر کے اپنا اور اپنے باپ دادا کا دین چھوڑ رہے ہو؟ لیکن انسان نے اس کی نافرمانی کی اور مسلمان ہو گیا۔ پھر وہ ہجرت کے راستے میں بیٹھا اور کہا: کیا تم ہجرت کر کے اپنی زمین و آسمان (وطن) کو چھوڑ رہے ہو؟ مہاجر کی مثال تو اس گھوڑے جیسی ہے جو کھونٹے سے بندھا ہو۔ لیکن اس نے اس کی نافرمانی کی اور ہجرت کر لی۔ پھر وہ جہاد کے راستے میں بیٹھا اور کہا: کیا تم جہاد کرو گے جو کہ جان اور مال کی مشقت ہے؟ تم لڑو گے تو مارے جاؤ گے، پھر تمہاری بیوی سے کوئی اور نکاح کر لے گا اور تمہارا مال بانٹ لیا جائے گا؟ لیکن اس نے اس کی نافرمانی کی اور جہاد کیا۔ پس جس نے ایسا کیا، اللہ پر حق ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے، جو (جہاد میں) قتل ہو گیا، اللہ پر حق ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے، اگر وہ غرق ہو گیا تو اللہ پر حق ہے کہ اسے جنت میں داخل کرے، اور اگر اسے اس کی سواری نے گرا کر مار دیا تب بھی اللہ پر حق ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے۔“