صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1635
"إن الساعة لا تقوم حتى تكون عشر آيات: الدخان والدجال والدابة وطلوع الشمس من مغربها وثلاثة خسوف: خسف
بالمشرق وخسف بالمغرب وخسف بجزيرة العرب ونزول عيسى وفتح يأجوج ومأجوج ونار تخرج من قعر عدن تسوق الناس إلى المحشر تبيت معهم حيث باتوا وتقيل معهم حيث قالوا"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک دس نشانیاں ظاہر نہ ہو جائیں: دھواں، دجال، زمین کا جانور، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، تین جگہ زمین کا دھنسنا: ایک مشرق میں، ایک مغرب میں اور ایک جزیرہ نما عرب میں زمین کا دھنسنا، عیسیٰ (علیہ السلام) کا نزول، یاجوج و ماجوج کا نکلنا، اور وہ آگ جو عدن کے گڑھے سے نکل کر لوگوں کو ہانک کر میدان محشر کی طرف لے جائے گی، جہاں لوگ رات گزاریں گے یہ آگ بھی ان کے ساتھ رات گزارے گی اور جہاں لوگ قیلولہ کریں گے یہ بھی ان کے ساتھ قیلولہ کرے گی۔“