صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1612
«إن الرؤيا تقع على ما تعبر ومثل ذلك مثل رجل رفع رجليه فهو ينتظر متى يضعها فإذا رأى أحدكم رؤيا فلا يحدث بها إلا ناصحا أو عالما»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ خواب کی جو تعبیر بتائی جائے وہ اسی کے مطابق واقع ہو جاتا ہے، اور اس کی مثال اس آدمی کی طرح ہے جس نے اپنا پاؤں اٹھا رکھا ہو اور وہ انتظار کر رہا ہو کہ اسے کب نیچے رکھے۔ پس جب تم میں سے کوئی شخص (کوئی اچھا) خواب دیکھے تو وہ کسی خیر خواہ یا عالم کے سوا کسی اور سے اسے بیان نہ کرے۔“