صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1511
«انفذ على رسلك حتى تنزل بساحتهم ثم ادعهم إلى الإسلام وأخبرهم بما يجب عليهم من حق الله فيه فوالله لأن يهدي الله بك رجل واحدا خير لك من أن يكون لك حمر النعم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اطمینان کے ساتھ چلتے جاؤ یہاں تک کہ ان کے میدان میں اترو، پھر انہیں اسلام کی دعوت دو اور انہیں بتاؤ کہ ان پر اللہ کا کیا حق واجب ہے۔ اللہ کی قسم! اگر اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعے ایک آدمی کو بھی ہدایت دے دے تو یہ تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔“