صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1425
«إن قتلت في سبيل الله صابرا محتسبا مقبلا غير مدبر كفر الله عنك خطاياك إلا الدين كذلك قال لي جبريل آنفا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اگر تم اللہ کے راستے میں اس حال میں قتل کر دیے گئے کہ تم ثابت قدم رہنے والے، ثواب کی نیت رکھنے والے، (دشمن کی طرف) آگے بڑھنے والے اور پیٹھ نہ پھیرنے والے ہوئے، تو اللہ تعالیٰ قرض کے سوا تمہارے تمام گناہ معاف فرما دے گا، ابھی تھوڑی دیر پہلے جبریل (علیہ السلام) نے مجھے یہی بات بتائی ہے۔“