صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1423
«إن عطب منها شيء فخشيت عليه موتا فاذبحها ثم اغمس نعلها في دمها ثم اضرب بها صفحتها ولا تطعم منها أنت ولا أحد من أهل رفقتك واقسمها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اگر ان (قربانی کے جانوروں) میں سے کوئی جانور نڈھال ہو جائے اور تمہیں اس کے مر جانے کا ڈر ہو تو اسے ذبح کر دو، پھر اس کے گلے کے پٹے کو اسی کے خون میں ڈبو کر اس کے پہلو پر لگا دو، البتہ اس گوشت میں سے نہ تم خود کچھ کھانا اور نہ ہی تمہارے قافلے والوں میں سے کوئی کھائے، بلکہ اسے (عام لوگوں میں) تقسیم کر دینا۔“