صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1260
"اللهم احفظني بالإسلام قائما واحفظني بالإسلام قاعدا واحفظني بالإسلام راقدا ولا تشمت بي عدوا ولا حاسدا اللهم
إني أسألك من كل خير خزائنه بيدك وأعوذ بك من كل شر خزائنه بيدك"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے اللہ! مجھے کھڑے ہونے کی حالت میں اسلام کے ساتھ محفوظ رکھ، مجھے بیٹھنے کی حالت میں اسلام کے ساتھ محفوظ رکھ، اور مجھے لیٹنے کی حالت میں اسلام کے ساتھ محفوظ رکھ، اور کسی دشمن یا حاسد کو مجھ پر خوش نہ ہونے دے۔ اے اللہ! میں تجھ سے ہر اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں جس کے خزانے تیرے ہاتھ میں ہیں، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں ہر اس برائی سے جس کے خزانے تیرے ہاتھ میں ہیں۔“