حدیث نمبر: 1231
«أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا الموطئون أكنافا الذين يألفون ويؤلفون ولا خير فيمن لا يألف ولا يؤلف»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مومنوں میں ایمان کے لحاظ سے سب سے کامل وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوں، جو نرم خو اور تواضع والے ہوں، جو لوگوں سے محبت و انسیت رکھتے ہیں اور لوگ ان سے محبت و انسیت رکھتے ہیں، اور اس شخص میں کوئی بھلائی نہیں جو نہ کسی سے انسیت رکھے اور نہ کوئی اس سے انسیت رکھے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1231
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [طس] عن أبي سعيد. الصحيحة ٧٥١: أبو نعيم.