حدیث نمبر: 1120
«أفضل الصوم صوم أخي داود كان يصوم يوما ويفطر يوما ولا يفر إذا لاقى»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سب سے افضل روزہ میرے بھائی داؤد (علیہ السلام) کا روزہ ہے، وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے (یعنی روزہ نہیں رکھتے تھے)، اور جب میدانِ جنگ میں دشمن کا سامنا ہوتا تو وہ پیٹھ نہیں پھیرتے تھے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1120
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت ن] عن ابن عمرو. ق – الصوم.