حدیث نمبر: 1103
«أفضل الدنانير: دينار ينفقه الرجل على عياله ودينار ينفقه الرجل على دابته في سبيل الله ودينار ينفقه الرجل على أصحابه في سبيل الله عز وجل»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سب سے بہترین دینار وہ ہے جو انسان اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے، اور وہ دینار جو انسان اللہ کے راستے میں اپنی سواری (کے جانور) پر خرچ کرے، اور وہ دینار جو انسان اللہ عزوجل کے راستے میں اپنے ساتھیوں پر خرچ کرے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1103
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م ت ن هـ] عن ثوبان.