حدیث نمبر: 1042
«اعتدلوا في السجود ولا يبسط أحدكم ذراعيه انبساط الكلب»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سجدے میں اعتدال اختیار کرو (یعنی درمیانہ روی اپناؤ) اور تم میں سے کوئی شخص اپنے بازو زمین پر اس طرح نہ بچھائے جس طرح کتا بچھاتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1042
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ٤] عن أنس. صحيح أبي داود ٨٣٤، الإرواء ٣٧٢ مختصر مسلم ٣٠٠.