صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1025
«أطفئوا المصابيح إذا رقدتم وأغلقوا الأبواب وأوكئوا الأسقية وخمروا الطعام والشراب ولو بعود تعرضه عليه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم سونے لگو تو چراغ بجھا دیا کرو، دروازے بند کر دیا کرو، مشکیزوں کے منہ باندھ دیا کرو، اور کھانے پینے کی چیزوں کو ڈھانپ دیا کرو خواہ اس کے اوپر لکڑی کا کوئی تنکا ہی کیوں نہ رکھو۔“