933/1224 (صحيح) عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " لا تتركوا النار في بيوتكم حين تنامون؛ [فإنها عدوّ/ 1226]".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم سونے لگو تو اپنے گھروں میں آگ (جلتی) نہ چھوڑا کرو، (کیونکہ وہ دشمن ہے)۔“
934/1225 (صحيح الإسناد موقوفاً) عن ابن عمر قال : قال عمر(1) : " إن النار عدوّ فاحذروها". فكان ابن عمر يتبع نيران أهله ويطفئها قبل أن يبيت.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آگ دشمن ہے، لہٰذا اس سے بچو۔“ چنانچہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما رات گزارنے سے پہلے اپنے گھر والوں کی آگوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر بجھا دیا کرتے تھے۔
935/1227 (صحيح) عن أبي موسى قال: احترق بالمدينة بيت على أهله من الليل، فحدث بذلك النبي صلى الله عليه وسلم فقال: " إن [هذه](2) النار عدو لكم ؛ فإذا نمتم فأطفئوها عنكم".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مدینہ میں رات کے وقت ایک گھر اپنے رہنے والوں سمیت جل گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے بارے میں بتایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک (یہ) آگ تمہاری دشمن ہے، لہٰذا جب تم سونے لگو تو اسے اپنے آپ سے بجھا دیا کرو۔“