❮
❯
896/1169 (صحيح) عن عبد الله [ هو ابن مسعود] قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم : " إذا كنتم ثلاثة فلا يتناجى اثنان دون الثالث[حتى يختلطوا بالناس/1171]؛ فإنه يحزنه ذلك".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تم تین ہو تو دو آدمی تیسرے کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی نہ کریں (یہاں تک کہ وہ لوگوں میں مل جل جائیں)، کیونکہ یہ بات اسے غمگین کرتی ہے ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 896
897/1170 (صحيح) عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم مثله. قلنا(1) : فإن كانوا أربعة؟ قال: " لا يضره، (وفي رواية: فلا بأس/1127)".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کیا ہے۔ ہم نے کہا: اگر وہ چار ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تو یہ اسے نقصان نہیں دیتا ۔“ (اور ایک روایت میں ہے: ”تو کوئی حرج نہیں ۔“)
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 897