حدیث نمبر: 898
898/1174 (صحيح) عن قيس عن أبيه [ هو أبو حازم البجلي]: "أنه جاء ورسول الله صلى الله عليه وسلم يخطب، فقام في الشمس، فأمره، فتحول إلى الظل".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
قیس اپنے والد (سیدنا ابوحازم بجلی رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں: ”کہ وہ آئے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، تو وہ دھوپ میں کھڑے ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تو وہ سائے میں منتقل ہو گئے ۔“