802/1045- (صحيح) عن أم هانئ قالت : ذهبت إلى النبي صلى الله عليه وسلم وهو يغتسل، فسلمت[عليه](1)، فقال: "من هذه؟". فقلت: أم هانئ. قال: "مرحباً [بأم هانئ](2)".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی جبکہ آپ غسل فرما رہے تھے، میں نے (آپ کو) سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یہ کون ہے ؟“ میں نے کہا: ام ہانی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”(ام ہانی کو) خوش آمدید ۔“
803/1046- (حسن الإسناد)عن الحسن [هو البصري] قال: " كن النساء يسلمن على الرجال".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
حسن (بصری) سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا : ”عورتیں مردوں کو سلام کیا کرتی تھیں ۔“