56/76 عن عقبة بن عامر قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : " من كان له ثلاث بنات، وصبر عليهن، وكساهن من جدته(1)؛ كن له حجابا من النار".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ”جس کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان (کی پرورش) پر صبر کرے اور اپنی حیثیت کے مطابق انہیں کپڑے پہنائے تو وہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے پردہ (اور رکاوٹ) بن جائیں گی ۔“
57/77 عن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ما من مسلم تدركه ابنتان، فيحسن صحبتهما، إلا أدخلتاه الجنة".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس مسلمان کی دو بیٹیاں ہوں اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو وہ دونوں اسے جنت میں داخل کروا دیں گی ۔“
58/78 عن جابر بن عبد الله حدثهم قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من كان له ثلاث بنات، يؤويهن، ويكفيهن، ويرحمهن، فقد وجبت له الجنة البتة". فقال رجل من بعض القوم: وثنتين يا رسول الله؟ قال: "وثنتين".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس کی تین بیٹیاں ہوں ، وہ انہیں ٹھکانا دے ، ان کی کفالت کرے اور ان پر رحم کرے تو اس کے لیے جنت یقینی طور پر واجب ہو گئی ۔“ لوگوں میں سے ایک آدمی نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! اور دو ہوں تو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اور دو ہوں تب بھی ۔“