حدیث نمبر: 997
997/1321 (حسن لغيره موقوفاً وقد صح مرفوعاً) عن عبيد الكندي قال: سمعت علياً يقول لابن الكواء: هل تدري ما قال الأول؟ "أحبب حبيبك هوناً ما، عسى أن يكون بغيضك يوماً ما، وأبغض بغيضك هوناً ما، عسى أن يكون حبيبك يوماً ما".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
عبید کندی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ابن الکواء سے یہ فرماتے ہوئے سنا: کیا تم جانتے ہو کہ پہلے لوگوں نے کیا کہا ہے؟ ”اپنے دوست سے محبت اعتدال کے ساتھ کرو، ہو سکتا ہے وہ کسی دن تمہارا دشمن بن جائے، اور اپنے دشمن سے بغض اعتدال کے ساتھ رکھو، ہو سکتا ہے وہ کسی دن تمہارا دوست بن جائے۔“