❮
❯
حدیث نمبر: 988
988/1310 (حسن) عن عمار بن ياسر قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: "من كان ذا وجهين في الدنيا؛ كان له لسانان يوم القيامة من نار". فمرّ رجل كان ضخماً. قال: "هذا منهم".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص دنیا میں دو چہروں والا ہو گا قیامت کے دن اس کی آگ کی دو زبانیں ہوں گی۔“ پھر ایک آدمی گزرا جو بھاری بھرکم تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بھی انہی میں سے ہے۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 988