حدیث نمبر: 987
987/1308 (صحيح) عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " شرار أمتي الثرثارون، المشدقون المتفيهقون، وخيار أمتي أحاسنهم أخلاقاً".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے بدترین لوگ بہت باتیں بنانے والے، باچھیں کھول کر بولنے والے اور تکبر سے منہ بھر کر باتیں کرنے والے ہیں، اور میری امت کے بہترین لوگ وہ ہیں جو ان میں اخلاق کے لحاظ سے سب سے اچھے ہیں۔“