حدیث نمبر: 984
984/1304 (حسن الإسناد مقطوعاً) عن حبيب بن أبي ثابت قال: " كانوا يحبون إذا حدّث الرجل أن لا يقبل على الرجل الواحد، ولكن ليعمهم".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
حبیب بن ابی ثابت سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”وہ (اسلاف) یہ پسند کرتے تھے کہ جب آدمی بات کرے تو صرف ایک ہی آدمی کی طرف متوجہ نہ رہے، بلکہ سب کی طرف متوجہ ہو۔“