حدیث نمبر: 980
980/1292 (صحيح) عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "الفطرة خمس: الختان، والاستحداد(1)، وتنف الإبط، وقص الشارب، وتقليم الأظفار".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فطرت (کے کام) پانچ ہیں: ختنہ کرنا، زیر ناف بال مونڈنا، بغل کے بال اکھاڑنا، مونچھیں کتروانا اور ناخن تراشنا۔“