❮
❯
حدیث نمبر: 973
973/1282 (صحيح) عن أبي المليح، عن رجل من قومه(1) – وكانت له صحبة – قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " إذا أراد الله قبض عبد بأرضٍ، جعل له بها حاجة".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

ابوالملیح اپنی قوم کے ایک آدمی سے - جو صحابی تھے - روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ کسی بندے کی روح کسی زمین میں قبض کرنے کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے لیے وہاں کوئی ضرورت پیدا کر دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 973