❮
❯
حدیث نمبر: 951
951/1250 (صحيح الإسناد موقوفاً ومقطوعاً، وصحّ عنه مرفوعاً) عن أبي هريرة قال: " اختتن إبراهيم صلى الله عليه وسلم، وهو ابن عشرين ومائة، ثم عاش بعد ذلك ثمانين سنة. قال سعيد [بن المسيب]: "إبراهيم أول من اختتن، وأول من أضاف، وأول من قص الشارب، وأول من قص الظفر، أول من شابَ، فقال: يا رب! ما هذا؟ قال: وقار، قال: يا رب زدني وقاراً".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”ابراہیم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سو بیس سال کی عمر میں ختنہ کیا، پھر اس کے بعد اسی سال زندہ رہے۔“ سعید (بن مسیب) نے کہا: ”ابراہیم (علیہ السلام) پہلے شخص ہیں جنہوں نے ختنہ کیا، پہلے شخص ہیں جنہوں نے مہمان نوازی کی، پہلے شخص ہیں جنہوں نے مونچھیں کتروائیں، پہلے شخص ہیں جنہوں نے ناخن تراشے اور پہلے شخص ہیں جن کے بال سفید ہوئے، تو انہوں نے کہا: اے میرے رب! یہ کیا ہے؟ (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا: یہ وقار ہے۔ انہوں نے کہا: اے میرے رب! میرا وقار اور بڑھا دے۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 951