❮
❯
حدیث نمبر: 880
880/1149 (صحيح) عن أبي هريرة : أن النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن المجالس بالصعدات، فقالوا: يا رسول الله! ليشق علينا الجلوس في بيوتنا؟ قال: "فإن جلستم، فأعطوا المجالس حقها" قالوا: وما حقها يا رسول الله؟ قال: "إدلال السائل، ورد السلام، وغض الأبصار، والأمر بالمعروف، والنهي عن المنكر".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے راستوں (اور کھلے میدانوں) میں مجلسیں لگانے سے منع فرمایا، تو لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہمارے لیے اپنے گھروں میں (ہی) بیٹھنا دشوار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر تم (وہاں) بیٹھو ہی تو مجلسوں کا حق ادا کرو ۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ان کا حق کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”(راستہ) پوچھنے والے کی رہنمائی کرنا، سلام کا جواب دینا، نگاہیں نیچی رکھنا، نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 880