حدیث نمبر: 869
869/1135 (صحيح لغيره موقوفاً، وقد صح مرفوعاً) عن حذيفة قال: " يا عمر بن صليع! إذا رأيت قيساً توالت بالشام فالحذر الحذر، فوالله لا تدع قيس عبداً لله مؤمناً إلا أخافته، أو قتلته، والله ليأتين عليهم زمان لا يمنعون منه ذنب تلعة"(1).ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اے عمر بن صلیع! جب تم دیکھو کہ (قبیلہ) قیس شام میں پے در پے (جمع ہو کر غالب) آ گیا ہے تو بچو، بچو! اللہ کی قسم! قیس اللہ کے کسی مومن بندے کو نہیں چھوڑیں گے مگر یہ کہ اسے ڈرائیں گے یا قتل کر دیں گے، اور اللہ کی قسم! ان پر ایسا زمانہ ضرور آئے گا کہ وہ (دشمن سے) کسی چھوٹے سے نالے کا آخری سرا تک نہ بچا سکیں گے ۔“