حدیث نمبر: 866
866/1132 (صحيح موقوفاً، وثبت مرفوعاً) عن أنس بن مالك: أنه سمع عمر بن الخطاب رضي الله عنه، وسلم عليه رجل فرد السلام، ثم سأل عمر الرجل: كيف أنت؟ فقال: أحمد الله إليك، فقال عمر: "هذا الذي أردت منك".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا، جبکہ ایک آدمی نے انہیں سلام کیا تو انہوں نے سلام کا جواب دیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس آدمی سے پوچھا: تم کیسے ہو؟ اس نے کہا: میں آپ کے سامنے اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تم سے یہی (سننا) چاہتا تھا ۔“