❮
❯
حدیث نمبر: 848
848/1108 (صحيح) عن أسامة بن زيد: "أن النبي صلى الله عليه وسلم ركب على حمار عليه(1) إكاف على قطيفة فدكية، وأردف أسامة بن زيد وراءه؛ يعود سعد بن عبادة، حتى مر بمجلس فيه عبد الله بن أبي بن سلول- وذلك أن يسلم عبد الله (2)- فإذا في المجلس أخلاط من المسلمين والمشركين وعبدة الأوثان، فسلم عليهم".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک گدھے پر سوار ہوئے جس پر پالان تھا اور اس کے نیچے فدک کی بنی ہوئی ایک مخملی چادر تھی، اور آپ نے اسامہ بن زید کو اپنے پیچھے بٹھا لیا، آپ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے جا رہے تھے، یہاں تک کہ آپ ایک مجلس کے پاس سے گزرے جس میں عبداللہ بن ابی بن سلول بھی تھا — اور یہ عبداللہ (بن ابی) کے اسلام (ظاہر کرنے) سے پہلے کی بات ہے — تو اس مجلس میں مسلمان، مشرکین اور بت پرست ملے جلے لوگ تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلام کیا ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 848