❮
❯
حدیث نمبر: 832
832/1086 (صحيح) عن جابر قال: أتيت النبي صلى الله عليه وسلم في دين كان على أبي، فدققت الباب. فقال: "من ذا؟"، فقلت: أنا. قال: "أنا، أنا؟!" كأنه كرهه.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اپنے والد کے ذمے ایک قرض کے سلسلے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دروازہ کھٹکھٹایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کون ہے ؟“ میں نے کہا: میں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں، میں ؟!“ گویا آپ نے اسے ناپسند فرمایا ۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 832