830/1084 (صحيح) عن رجل من بني عامر جاء إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: "أألج؟" فقال النبي صلى الله عليه وسلم للجارية : " اخرجي فقولي له: قل: السلام عليكم، أأدخل؟ فإنه لم يحسن الاستئذان"، قال: فسمعتها قبل أن تخرج إلي الجارية، فقلت: السلام عليكم أأدخل؟، فقال: " وعليك، أدخل"، قال: فدخلت، فقلت: بأي شيء جئت؟ فقال: "لم آتكم إلا بخير؛ أتيتكم لتعبدوا الله وحده لا شريك له، وتدعوا عبادة اللات والعزى، وتصلوا في الليل والنهار خمس صلوات، وتصوموا في السنة شهراً، وتحجّوا هذا البيت، وتأخذوا من مال أغنيائكم فتردوها على فقرائكم". قال: فقلت: له: هل من العلم شيء لا تعلمه؟ قال: "لقد علم الله خيراً، وإن من العلم ما لا يعلمه إلا الله ؛ الخمس لا يعلمهن إلا الله: ؟ إن الله عنده علم الساعة وينزل الغيث ويعلم ما في الأرحام وما تدري نفس ماذا تكسب غداً وما تدري نفس بأي أرض تموت ؟ [لقمان: 34].بنو عامر کے ایک آدمی سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: کیا میں اندر گھس آؤں ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لونڈی سے فرمایا : ”باہر جاؤ اور اس سے کہو: یوں کہو: السلام علیکم، کیا میں اندر آ جاؤں ؟ کیونکہ اس نے اچھی طرح اجازت نہیں مانگی ۔“ اس نے کہا: لونڈی کے میرے پاس باہر آنے سے پہلے ہی میں نے یہ بات سن لی، تو میں نے کہا: السلام علیکم، کیا میں اندر آ جاؤں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”وعلیک، اندر آ جاؤ ۔“ اس نے کہا: میں اندر گیا اور کہا: آپ کیا چیز لے کر آئے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں تمہارے پاس صرف بھلائی لے کر آیا ہوں، میں تمہارے پاس اس لیے آیا ہوں کہ تم اکیلے اللہ کی عبادت کرو جس کا کوئی شریک نہیں، اور لات و عزیٰ کی عبادت چھوڑ دو، اور دن رات میں پانچ نمازیں پڑھو، اور سال میں ایک مہینے کے روزے رکھو، اور اس گھر (بیت اللہ) کا حج کرو، اور اپنے مالداروں کے مال میں سے لے کر اپنے فقیروں کو لوٹا دو ۔“ اس نے کہا: میں نے آپ سے کہا: کیا علم میں سے کوئی ایسی چیز بھی ہے جسے آپ نہیں جانتے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ نے (مجھے) بہت بھلائی سکھائی ہے، اور بیشک علم میں سے کچھ ایسا بھی ہے جسے اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا، پانچ چیزیں ایسی ہیں جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا :“ «إن الله عنده علم الساعة وينزل الغيث ويعلم ما في الأرحام وما تدري نفس ماذا تكسب غداً وما تدري نفس بأي أرض تموت» ”بیشک اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے، وہی بارش برساتا ہے، اور وہی جانتا ہے جو کچھ رحموں میں ہے، اور کوئی جان نہیں جانتی کہ وہ کل کیا کمائے گی، اور کوئی جان نہیں جانتی کہ وہ کس زمین میں مرے گی ۔“ [لقمان: 34]