❮
❯
حدیث نمبر: 827
827/1079 (حسن الإسناد) عن معاوية بن حديج قال: قدمت على عمر بن الخطاب رضي الله عنه، فاستأذنت عليه، فقالوا لي: مكانك حتى يخرج إليك، فقعدت قريباً من بابه، قال: فخرج إلي فدعا بماء فتوضّأ، ثم مسح على خفيه. فقال: يا أمير المؤمنين! أمن البول هذا؟ قال: "من البول، أو من غيره".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا معاویہ بن حدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے اجازت طلب کی، تو لوگوں نے مجھ سے کہا: اپنی جگہ ٹھہرو یہاں تک کہ وہ تمہارے پاس باہر آئیں، تو میں ان کے دروازے کے قریب بیٹھ گیا۔ انہوں نے کہا: پھر وہ میرے پاس باہر آئے، پانی منگوایا اور وضو کیا، پھر اپنے موزوں پر مسح کیا۔ میں نے کہا: اے امیر المؤمنین! کیا یہ (وضو) پیشاب کی وجہ سے ہے ؟ انہوں نے فرمایا : ”پیشاب کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 827