حدیث نمبر: 782
782/1020- (حسن) عن علي بن أبي طالب رضي الله عنه، قال: مر النبي صلى الله عليه وسلم على قومٍ فيهم رجلٌ متخلق بخلوق فنظر إليهم، وسلم عليهم، وأعرض عن الرجل، فقال الرجل، أعرضت عني!؟ قال: "بين عينيه جمرة"(1).ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جن میں ایک آدمی نے خلوق (زعفران ملی خوشبو) لگا رکھی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا، انہیں سلام کہا اور اس آدمی سے منہ پھیر لیا۔ اس آدمی نے کہا: آپ نے مجھ سے منہ پھیر لیا !؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان انگارہ ہے ۔“