حدیث نمبر: 721
721/937- (صحيح الإسناد) عن مجاهد؛ قال: عطس ابنٌ لعبد الله بن عمر- إما أبو بكر وإما أبو عمر- فقال: آب(1). فقال ابن عمر: "وما آب؟(3) إن آب(3) اسم شيطان من الشياطين جعلها بين العطسة والحمد".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
مجاہد سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ایک بیٹے کو — یا تو ابوبکر یا ابو عمر کو — چھینک آئی تو اس نے کہا: آب۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”آب کیا ہے؟ آب تو شیاطین میں سے ایک شیطان کا نام ہے جسے اس نے چھینک اور حمد کے درمیان رکھ دیا ہے۔“