❮
❯
حدیث نمبر: 715
715/930-(صحيح) عن أبي هريرة قال: كنا جلوساً عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فعطس رجل فحمد الله، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم : "يرحمك الله".ثم عطس آخر، فلم يقل له شيئاً، فقال: يا رسول الله! رددت على الآخر ولم تقل لي شيئاً. قال: "إنه حمد الله، وسكت".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک آدمی کو چھینک آئی تو اس نے اللہ کی حمد کی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”یرحمک اللہ (اللہ تجھ پر رحم کرے)۔“ پھر ایک دوسرے آدمی کو چھینک آئی تو آپ نے اسے کچھ نہ فرمایا۔ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے دوسرے کو جواب دیا اور مجھے کچھ نہ فرمایا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے اللہ کی حمد کی اور تم خاموش رہے۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 715