❮
❯
حدیث نمبر: 703
703/910 عن أبي هريرة قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "لا طيرة(2)، وخيرها الفأل". قالوا: وما الفأل؟ قال: "كلمة صالحة سمعها أحدكم".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بدشگونی (کی کوئی حقیقت) نہیں، اور اس (قسم) میں سب سے بہتر نیک فال ہے۔“ لوگوں نے عرض کیا: فال کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھی بات جو تم میں سے کوئی سنے۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 703
تخریج حدیث (صحيح)