حدیث نمبر: 690
690/894 عن أنس، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " من عال جاريتين حتى تدركا، دخلت أنا وهو في الجنة كهاتين"، وأشار محمد[ بن عبد العزيز] بالسبابة والوسطى.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے دو لڑکیوں کی پرورش کی یہاں تک کہ وہ بالغ ہو گئیں، تو میں اور وہ جنت میں اس طرح داخل ہوں گے جیسے یہ دونوں (انگلیاں)۔“ اور محمد (بن عبدالعزیز) نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی سے اشارہ کر کے دکھایا۔