حدیث نمبر: 657
657/851 عن عائشة رضي الله عنها قالت: يا نبي الله! ألا تكنيني(1)؟ فقال: " اكتني بابنك"، يعني عبد الله بن الزبير، فكانت تكنى : أم عبد الله.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! کیا آپ میری کنیت نہیں رکھیں گے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بیٹے (بھانجے) کے نام پر کنیت رکھ لو۔“ یعنی عبداللہ بن زبیر، چنانچہ ان کی کنیت ام عبداللہ رکھی جاتی تھی۔