❮
❯
حدیث نمبر: 654
654/847 عن أنس قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يدخل علينا-ولي أخ صغير يكنى: أبا عمير، وكان له نغير يلعب به، فمات – فدخل النبي صلى الله عليه وسلم فرآه حزيناً. فقال: "ما شأنه؟ ". قيل له: مات نغره. فقال: " يا أبا عمير! ما فعل النغير"(1).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لایا کرتے تھے - اور میرا ایک چھوٹا بھائی تھا جس کی کنیت ابوعمیر تھی، اس کی ایک چھوٹی چڑیا تھی جس سے وہ کھیلا کرتا تھا، وہ مر گئی - پھر (ایک دن) نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو اسے غمگین دیکھا، آپ نے فرمایا: ”اسے کیا ہوا؟“ آپ کو بتایا گیا کہ اس کی چڑیا مر گئی ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوعمیر! چڑیا نے کیا کیا؟“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 654
تخریج حدیث (صحيح)