حدیث نمبر: 641
641/833- (صحيح) عن جابر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " إن عشت نهيت أمتي_ إن شاء الله- أن يسمي أحدهم بركة، ونافعاً، وأفلح، (ولا أدري قال: "رافع" أم لا؟) يقال: هاهنا بركة؟ فيقال : ليس ها هنا " فقبض النبي صلى الله عليه وسلم ولم ينه عن ذلك.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں زندہ رہا تو ان شاء اللہ اپنی امت کو اس سے منع کر دوں گا کہ کوئی (اپنے بچے کا) نام برکت، نافع اور افلح رکھے - (راوی کہتے ہیں:) مجھے معلوم نہیں کہ آپ نے رافع بھی فرمایا یا نہیں - (کیونکہ) پوچھا جائے گا: کیا یہاں برکت ہے؟ تو جواب دیا جائے گا: یہاں نہیں ہے۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی اور آپ نے اس سے منع نہیں فرمایا۔